Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان میں اولین ترجیح لڑائی کو روکنا اور قیام امن ہے: سعودی نائب وزیر خارجہ

موریطانیہ میں سوڈان سے متعلق تیسرے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید الخریجی نے کہا ہے کہ’ سوڈانی بحران کے حل کےلیے اولین ترجیح لڑائی کو روکنا اور امن کا قیام ہے۔‘
انجینئر ولید الخریجی نے موریطانیہ میں سوڈان سے متعلق تیسرے مشاورتی اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مشاورتی اجلاس سے خطاب میں سعودی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا’ سعودی عرب کی جانب سے سوڈان بحران کے حل کےلیے کوششیں کی گئی ہیں۔‘
 مملکت نے امریکہ اور سوڈانی فریقوں کے ساتھ مذاکرات کی میزبانی کی جس کے تحت ’اعلان جدہ 1‘ معاہدے میں فریقین کو اس امر کا پابند کیا گیا تھا کہ وہ شہریوں کو تحفظ فراہم کریں اور مذاکرات کے لیے سیز فائر کیا جائے۔
نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا ’مملکت نے جدہ مذاکرات 2 کی بھی میزبانی کی جس میں بحران کے سیاسی اور پائیدار حل کی ضرورت پر زوردیا تاکہ سوڈان میں مستقل قیام امن کی راہ ہموار ہوسکے۔‘
انجینئرولید الخریجی نے سوڈان میں جاری لڑائی روکنے اور عوام کو مشکلات سے نکالنے کے حوالے سے مملکت کے موقف کی تجدید کرتے ہوئے زوردیا کہ’ سوڈانی فریقین کو چاہئے کہ وہ ’ جدہ معاہدے ‘ 11 مئی 2023  کی پابندی کریں جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ سوڈانی عوام کو تحفظ فراہم کریں گے۔’

شیئر: