سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے اتوار کو ریاض میں امریکی سفیر مائیکل رٹنی اور عمان کے سفیر فیصل بن ترکی آل سعید نے الوداعی ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطاق سعودی وزیر نے مملکت کے ساتھ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے حوالے سے کوششوں کو سراہا اور ان کی مسلسل کامیابی کی خواہش ظاہر کی۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر سے مملکت میں چینی سفیر ژانگ ہوا نے ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کا جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔