سعودی عرب کا علاقہ جازان دستکاری کی صنعت میں غیرمعمولی شہرت رکھتا ہے جن میں کھانا پکانے کے برتنوں سے لے کر ملبوسات اور دیگر لوزامات شامل ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق جازان کا علاقہ مٹی اور پتھروں کے مخصوص برتن تیار کرنے کےلیے مملکت بھر میں مشہور ہے۔
یہاں کے لوگ اپنی ماضی کی روایات پر آج بھی مکمل طورپر عمل پیرا ہیں۔
گارے کے برتن بنا کر تندور میں پکایا جاتا ہے جنہیں متعدد کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
قہوہ کے لیے بنائے گئے مٹی کے برتن برسوں سے اہل جازان کا شناخت ہیں جو آج بھی علاقے میں مستعمل ہیں۔

مٹی کے بنے ہوئے برتن اہل جازان رمضان کے علاوہ عید اور خاص مواقع پر استعمال کرتے ہیں۔
ان برتنوں میں قہوہ تیار کرنے سے جہاں اس کا مزہ بھی دوبالا ہوجاتا ہے ماضی کی یادیں بھی ان برتنوں کے استعمال سے تازہ ہوتی ہیں۔