Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیراعظم کا رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماوں  نے یوکرین کے بحران کو حل کرنے کی کوششوں کا جائزہ لیا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پر اے کے مطابق رابطے کے دوران غزہ کی پٹی کی صورتحال، اس کے سلامتی اور سیاسی اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی وزیراعظم نے جدہ میں امریکہ اور روس کے درمیاان مذاکرات کی میزبانی کے حوالے سے سعودی عرب کے  اہم کردار کی تعریف کی۔
دونوں رہنماوں  نے یوکرین کے بحران کو حل کرنے کی کوششوں کا جائزہ اور تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی۔

شیئر: