Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں عید الفطر کی شاندار تقریبات کی تیاریاں

ریاض کے بولیوارڈ سٹی اور جدہ آرٹ پرومینیڈ میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ ہو گا۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے عیدالفطر کی خوشی کے موقع کو یادگار بنانے کے لیے مختلف سرگرمیاں کے ساتھ منعقد کی جانے والی تقریبات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
سعودی نیوز ایجنسی واس کے مطابق جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی   نے ملک بھر میں وسیع جشن کا اعلان کیا ہے جس میں میوزیکل کنسرٹس، تھیٹر پرفارمنس، آتش بازی اور تفریحی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ 
عیدالفطر کی تقریبات مقامی شہریوں ، مقیمین اور سیاحوں کے لیے ناقابل فراموش تجربات فراہم کریں گی۔
ریاض، شقرا، ابھا، قصیم، جدہ اور مشرقی ریجن کے مختلف شہروں میں میوزیکل کنسرٹسکا اہتمام کیا جا رہا ہے،اس کے علاوہ  ریاض میں یکم سے 19 اپریل، جدہ  میں یکم سے 6 اپریل اور دمام  میں یکم سے 3 اپریل) تک  تھیٹر کی پروڈکشنز پیش کی جائیں گی۔
ریاض کے بولیوارڈ ورلڈ، جدہ کورنیش پر آرٹ پرومینیڈ، الخبر کورنیش اور طائف کے الردف پارک میں رات 9 بجے آتش بازی کے شاندار مظاہروں سے آسمان روشن کیا جائے گا۔

الخبر کے سٹی ہب میں عید پر متعدد تہواروں کا اہتمام ہو گا۔  فوٹو عرب نیوز

عید الفطر کے پہلے دن ریاض کے بولیوارڈ سٹی، بولیوارڈ ورلڈ، فیا ریاض اور جدہ آرٹ پرومینیڈ میں خصوصی تقریبات شروع ہوں گی۔
الخبر کے سٹی ہب میں عید کے دوسرے دن متعدد تہواروں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں خاندان بھر کے لیے دلچسپ تفریحی مواقع فراہم کریں گے۔
یہ تقریبات جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی عید کے جشن کو مزید شاندار بنانے اور مملکت کے تفریحی شعبے کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔
 

 

شیئر: