Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویڈیو کالنگ کے ذریعے خاندان بھر کو عید مبارک

عید کی روایات برقرار رکھنے کی پوری کوشش کریں گے(عرب نیوز)
عید کے اجتماعات کے لیے سعودی عرب کے شہریوں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے جس میں ویڈیو کالنگ سب سے اہم ہے۔
عرب نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں بہت سے خاندانوں نے اپنے پیاروں اور دیگر افراد کو عید کی مبارک با د دینے کے لیے ویڈیو کالنگ ایپلی کیشنز کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس موقع پر اہل خانہ سے رابطہ کرنے کا ایک ذریعہ تلاش کیا ہے۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سعودی عرب میں 23 تا 27 مئی مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔
رواں سال عید کے موقع پر بہت سی خاص روایات کو چھوڑنا پڑا ہے کیونکہ وبائی مرض کے باعث پابندیوں نے تمام کنبوں کو گھر تک محدود رہنے پر مجبور کردیا ہے جب کہ بہت سے لوگوں نے کنبے کے افراد اور پیاروں کو قریب لانے کے لیے ویڈیو کالز پر انحصار کرتے ہوئے عید کی مبارک باد دی ہے۔

وبائی مرض کے باعث پابندیوں نے گھر تک محدود رہنے پر مجبور ہیں۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)

عیدالفطر وہ خاص موقع ہوتا ہے جب نہ صرف سعودی عرب بلکہ دیگر ممالک میں بھی مسلمان نئے کپڑے پہن کر عید کی نماز کے لیے مساجد کا رخ کرتے ہیں۔ سعودی عرب میں لوگ گھروں کے آس پاس لوبان کی خوشبو اور برقی قمقمے و دیگر سجاوٹ کے ساتھ اس موقع پر خوشی مناتے ہیں۔
اس مرتبہ بہت سے سعودیوں نے لاک ڈاؤن کی مکمل پابندی کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے اور غیر ضروری گھروں سے باہر نہیں نکل رہے۔

اللہ کا شکر ہے کہ ہماری صحت بہتر ہے اور ہم ایک ساتھ ہیں۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)

اس کے ساتھ ساتھ عید کی روایات کو زندہ رکھنے والوں میں 27 سالہ محمد خیاط نے اپنے اہلخانہ سے رابطہ کرنے کا ایک ذریعہ تلاش کیا ہے جو جدہ سے باہر رہتے ہیں۔
ایک مشہور ویڈیو کانفرنس سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے اس نے اپنے کنبے کے افراد کے ساتھ تفریحی مقابلہ کیا ہے۔
انہوں نے آسان سوالات پر مبنی کوئز پروگرام شروع کیا ہے جس میں زندگی سے متعلق مختلف نوعیت کے سوالات رکھے گئے ہیں۔
جوابات کا صحیح اندازہ لگایا تو آپ جیت جائیں گے یعنی 'جدہ کی بنیاد کب رکھی؟' یا 'میری دادی کا 17 واں پوتا کون ہے؟'

برقی قمقمے و دیگر سجاوٹ کے ساتھ اس موقع پر خوشی منائی جاتی ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

خیاط نے عرب نیوز کو عید کے پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ایسا اجتماع لطف اندوز ہے۔
عموماً ہمارے ہاں عید کی تقریبات میں گھر کے تمام افراد موجود نہیں ہوتے۔
بہت سے رشتہ دار مختلف شہروں میں رہتے ہیں۔ آن لائن اجتماع سب کے لیے بیک وقت جمع ہونے کا ایک بہت اچھا موقع ہے۔ 

عید کے خاص کپڑے پہننے، میک اپ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

26 سالہ لوجین الجہنی نے عرب نیوز کو بتایا کہ عالمی مایوسی کے باوجود ہم نے عید سے لطف اٹھانے کا ارادہ کیا ہے۔
'ہم عید کے خاص کپڑے پہننے، میک اپ کرنے کے لیے تیار ہیں۔'
ہم گھر کی صفائی کر رہے ہیں اور ہر چیز کی تیاری کر رہے ہیں جیسا کہ ہم ہمیشہ عید پر کرتے ہیں لیکن ہم اس سال کسی مہمان کی توقع نہیں کر رہے۔
پہلےالجہنی عام طور پر عید اپنے کزنز کے ساتھ گزارتی تھی اور سارا دن اس خاص تہوار سے لطف اندوز ہونے کے لیے اپنی دادی کے گھر جاتی تھی۔

اللہ کا شکر ہے کہ ہماری صحت بہتر ہے اور ہم ایک ساتھ ہیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)

اس سال الجہنی نے کہا ہے کہ وہ اور ان کے اہل خانہ اپنے حوصلے بلند رکھیں گے اور گھر پر ایک دوسرے کے ساتھ معیاری وقت گزاریں گے۔
ہم ایک ساتھ ناشتہ کریں گے، کیرم بورڈ کھیلیں گے، موسیقی سنیں گے اور عید کی کچھ خاص سجاوٹیں کریں گے۔ ہم اپنی عید کی روایات کو برقرار رکھنے کی اپنی حد تک کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہماری صحت بہتر ہے اور ہم ایک ساتھ ہیں۔ ہم اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید گزارنے میں لطف اٹھائیں گے۔
 

شیئر: