Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم شہباز شریف کی مدینہ آمد، روضہ رسول پر حاضری دی

0 seconds of 31 secondsVolume 90%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:31
00:31
 
وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعرات کو روضہ رسول پر حاضری دینے کے لیے مدینہ پہنچ گئے۔
 وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق مدینہ آمد پر گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیراعظم کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مدینہ آمد کے بعد روضہ رسول پر حاضری دی اور مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے۔
انہوں نے پاکستان کی ترقی و خوش حالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہاز شریف چار روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں۔
بدھ کی رات کو انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ کے قصر السلام میں ملاقات کی تھی جس کے دوران اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے تاریخی تعلقات، دوطرفہ تعاون کے امکانات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقومی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت و کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔

 

شیئر: