Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں نماز عید طلوع آفتاب کے 15 منٹ بعد ہوگی

بارش کی صورت میں مقرر کردہ مساجد میں نمازعید ہوگی (فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت اسلامی امور نے مملکت کے تمام ریجنز کی مساجد اور عیدگاہوں میں عیدالفطر کی نماز ام القری کیلنڈر کے مطابق سورج طلوع ہونے کے 15 منٹ بعد ادا کرنے کی ہدایت ہے۔
عید گاہوں میں نماز ادا کی جائے گی جبکہ بارش کی صورت میں مقرر کردہ مساجد میں نمازعید ہوگی۔
سبق ویب کے مطابق سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبدالطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے وزارت کی برانچز کو ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں تمام جامع مساجد اور عید گاہوں میں نماز کا اہتمام کرنے کے لیے کہا گیا ہے ماسوائے ان مساجد کے جو عید گاہ کے قریب واقع ہیں اور جہاں لوگ عید کی نماز کے لیے نہیں جاتے۔
سرکلر میں میٹنٹینس کمپنیوں کو عید الفطر کی نماز کے لیے تمام انتظامات اورضروری خدمات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
مملکت کے ہرعلاقے میں عیدالفطر منانے کے لیے اپنی مخصوص روایات ہیں، تاہم ان سب میں جو چیز مشترک ہے وہ ہے دعا، خیرات، مہمان نوازی، اچھا کھانا، عمدہ لباس، سجاوٹ اور رشتہ داروں کے ساتھ وقت گزارنا۔

 

شیئر: