Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے نجی اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات کب شروع ہوں گی؟

تعطیلات سنیچر 29 مارچ ( 29 رمضان) کو کام کے اختتام سے شروع ہوں گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت افرادی قوت نے نجی اور غیر منافع بخش اداروں کےلیے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
اخبار 24  کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا کہ ’عید الفطر کی تعطیلات سنیچر 29 مارچ( 29 رمضان) کو کام کے اختتام سے شروع ہوں گی اور چار دن تک جاری رہیں گی۔‘
اس سے قبل سعودی سینٹرل بینک کی جانب سے عیدالفطر کی تعطیلات کے حوالے سے کہا بتایا گیا تھا کہ ’یکم شوال بروز اتوار 30 مارچ سے عیدالفطر کی تعطیلات کا آغاز ہو گا اور چار شوال بمطابق بدھ 2 اپریل تک جاری رہیں گی۔‘
عیدالاضحی کی تعطیلات کا آغاز جمعرات 9 ذوالحجہ 1446 بمطابق 5 جون 2025 سے ہوگا اور 10 جون 2025 تک جاری رہیں گی۔
’ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ سرحدی علاقوں میں عازمین حج اورعمرہ زائرین کی سہولت کے لیے مخصوص برانچیں دوران تعطیلات حسب معمول کام کرتی رہیں گی تاکہ عازمین وعمرہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘

شیئر: