عید الفطر کی تعطیلات کے دوران 84 فیصد سعودی رشتہ داروں سے ملنے، 79 فیصد خریداری اور 41 فیصد تفریح کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سبق کے مطابق مارکیٹ ریسرچ اینڈ ڈیٹا کلیکشن سپسشلسٹ میٹرکس لیب اور ٹولونا نے رپورٹ میں بتایا سماجی اجتماعات کے ساتھ خریداری، تحائف اور تفریح پر سب سے زیادہ اخراجات کیے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
رمضان اور عید کے حوالے سے ’رعایتی سیزن‘ شروعNode ID: 838321
-
سعودی عرب میں عیدالفطر کی تیاریاں عروج پرNode ID: 849161
-
مدینہ میونسپلٹی نے عید الفطر سے قبل پارکس کی تیاریاں مکمل کرلیںNode ID: 850116
رپورٹ کے مطابق مملکت کی 84 فیصد آبادی اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ شاپنگ مالز بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ 79 فیصد رہائشی عید تعطیلات کے دوران خریداری کا ارادہ رکھتے ہیں جو 2024 کے مقابلے میں معمولی اضافہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا 66 فیصد سعودی باشندے تھیم پارک جانے اور 57 فیصد ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
نصف سے زائد آبادی اپنی رقم کا سب سے بڑا حصہ خریداری جبکہ 44 فیصد ریستوران، 43 فیصد سماجی سرگرمیوں اور 41 فیصد تفریح پر خرچ کا ارادہ رکھتی ہے۔
اخراجات میں اضافے کی وجہ کچھ شاپنگ مالز کی جانب سے عید آفرز اور پروموشنل سکیمیں بھی ہیں۔
عید الفطر کی تعطیلات کے دوران تفریح اور ثقافتی سرگرمیوں کے اخراجات کے ساتھ ان میں خریداری میں بھی واضح اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔