Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں عیدالفطر کی تیاریاں عروج پر

عید تقریبات کا اہتمام ہر ذوق اور عمر کے افراد کے لیے کیا گیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے عیدالفطر کی تقریبات کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ ان میں آتش بازی، میوزک کنسرٹس اور تھیٹر پرفارمنس کے ساتھ وسیع پیمانے پر سرگرمیاں شامل ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق مملکت کے مختلف علاقوں میں ہونے والی تقریبات میں آتش بازی کا خاص اہتمام کیا گیا ہے جو عیدالفطر کے پہلے روز سے رات نو بجے ہوگی۔
عیدالفطر کے حوالے سے عرب اداکاروں پر مشتمل تھیٹر پرفارمنس کا سلسلہ پیش کیا جائے گا۔ جس کے تحت 13 اپریل کو جدہ بترجی میڈیکل کالج کے تھیٹر میں ڈرامہ ’دی ریڈ باکس‘ دکھایا جائے گا۔
ریاض میں محمد العلی تھیٹر میں ڈرامہ ’دی نیبر‘ 14 اپریل کو پیش کیا جائے گا اور دمام کے الاسالہ کالجز کا تھیٹر ہال ’اورس الجین‘ ڈرامے کی میزبانی کرے گا۔
عیدالفطر کی تقریبات کے سلسلے میں مختلف شہروں میں آٹھ میوزک کنسرٹس بھی رکھے گئے ہیں۔
ریاض میں بلیوارڈ سٹی اور بلیوارڈ ورلڈ عید الفطر کے دنوں میں شام چار بجے سے کھلیں گے اور  بالترتیب صبح ایک بجے اور دو بجے تک زائرین کو مختلف سرگرمیاں پیش کریں گے۔
ویا ریاض کا علاقہ شام آٹھ بجے سے صبح تین بجے تک کھلا رہے گا۔

جدہ کورنیش پر تقریبات ’عید کی منزل‘ کے زیرعنوان ہوں گی۔ فوٹو عرب نیوز

جدہ کورنیش پر مختلف تقریبات ’عید کی منزل‘ کے زیرعنوان 10 دن تک جاری رہیں گی جن میں خصوصی فوک شوز، میوزیکل کنسرٹس، تفریحی پرفارمنس اور دیگر سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ اس سال کا تھیم ’آپ کی عید آپ کے خاندان اور پیاروں کے درمیان‘ ہے جو مقامی افراد اور زائرین میں رابطے کو فروغ دینے کے لیے کوششوں کی عکاسی ہے۔

عرب اداکاروں پر مشتمل تھیٹر پرفارمنس کا سلسلہ پیش کیا جائے گا۔ فوٹو عرب نیوز

عید تقریبات کا اہتمام ہر ذوق اور عمر کے افراد کے لیے کیا گیا ہے جو زائرین کی خوشیوں کو دوبالا کرے گا۔
عید سے متعلق ہونے والے پروگراموں کے کتابچے کے لیے ذیل میں دیا گیا لنک ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہے: https://t.co/NjW38iuUYz۔
 

شیئر: