Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باہمت سعودی خاتون جو چار معذور بچوں کی پرورش کررہی ہیں

فوڈ ٹرک کا بزنس شروع کیا جس گزربسر کا واحد ذریعہ ہے۔(فوٹو: سکرین گریب)
 دارالحکومت ریاض کی رہائشی باہمت سعودی خاتون  شوہر کے انتقال کے بعد چارمعذور بچوں کی ذمہ داری بخوبی ادا کررہی ہیں۔
کسب حلال کےلیے فوڈ ٹرک کا بزنس شروع کیا جس گزربسر کا واحد ذریعہ ہے۔
العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے ام خالد کاکہنا تھا ’میں ہر حال میں رب تعالی کا شکر ادا کرتی ہوں، ہر مشکل کے بعد آسانی ہوتی ہے۔‘
سعودی خاتون نے اپنی زندگی کے مشکل دنوں کے بارے میں بتایا کہ’ شوہر ایک لاعلاج مرض کا شکار ہو گیا جس کی علاج کے لیے ایک برس تک مسلسل ہسپتالوں کے چکرلگاتی رہی۔‘
’بیماری کے دوران حکومت کی جانب سے ہرطرح کا خیال رکھا گیا، ہسپتال کے قریب  گھر لے دیا جس کی وجہ سے مجھے سہولت ہو گئی۔‘
انہوں نے مزید بتایا ’ ایک برس بعد شوہر کا انتقال ہو گیا۔ اپنے چار معذور بچوں کے ساتھ اس دنیا میں تنہا رہ گئی۔‘
’کسب معاش کےلیے فوڈ ٹرک شروع کیا، سمبوسے، شاورما اور اسنینکس فروخت کرنا شروع کیے اسی سے گزر بسر ہوتی ہے۔‘  

 

شیئر: