امریکہ میں ثبوت مٹانے کی غرض سے ہیرے کی چار بالیاں اور انگوٹھی نگلنے والے شخص سے دو ہفتے کے انتظار کے بعد مال مسروقہ برآمد کرا لیا گیا ہے۔
سکائی نیوز کے مطابق بالیاں مشہور امریکی برانڈ ٹیفنی کی تیارکردہ ہیں اور ان کی قیمت سات لاکھ ڈالر سے زائد کی تھی۔
پولیس کے مطابق ایک شخص فلوریڈا میں ٹیفنی اینڈ کو کے شوروم پر پہنچا اور سٹاف سے کہا کہ وہ باسکٹ بال کی مشہور ٹیم اورلینڈو میجک کے ایک کھلاڑی کی طرف سے آئے ہیں اور ان کے لیے بالیاں اور ہیرے کی انگوٹھی خریدنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
انڈیا، ’چوری کی کوشش میں‘ ملزم دروازے میں پھنس کر ہلاکNode ID: 721521
-
دمام میں کار چوری کی انوکھی واردات، ویڈیو وائرلNode ID: 797301
پولیس کا کہنا ہے کہ عملے کے ارکان ان کو وی آئی پی روم میں لے گئے جہاں ان کو مختلف ڈیزائن دکھائے گئے، مگر چند ہی لمحے بعد وہ اپنی کرسی سے اچھلا اور چند بالیوں اور انگوٹھیوں کو مٹھی میں بھینچنے کے بعد باہر کی طرف دوڑ لگا دی۔
مشتبہ شخص کے فرار ہونے کے بعد سی سی ٹی وی کے ذریعے اس گاڑی کا نمبر نکالا گیا جس میں وہ فرار ہوا تھا۔
اس گاڑی کو ٹریس کیا گیا تو وہ اس وقت 340 میل کے فاصلے پر واشنگٹن میں موجود تھا، جس کو جب گرفتار کیا گیا تو اس کے پاس بالیاں اور انگوٹھی موجود نہیں تھی۔

اس نے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو بتایا کہ اس نے میں وہ چیزیں کھڑکی سے باہر پھینک دی تھیں۔
تاہم پولیس نے ملزم کو ہسپتال منتقل کیا اور جانچ کے بعد پیٹ میں بالیاں اور انگوٹھی کی موجودگی کا انکشاف ہوا، اس چند سراغ رساں اس کی نگرانی پر مامور رہے اور اس دوران ہر روز جسم کا معائنہ بھی کیا جاتا رہا۔
دو ہفتے کے انتظار کے بعد قدرتی طور پر اس کے جسم سے زیورات برآمد ہو گئے جن کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی مالیت سات لاکھ 70 ہزار ڈالر کے برابر ہے اور ان کا سیریل نمبر ٹیفنی سٹور سے میچ کر گیا ہے۔
مال مسروقہ برآمد ہونے کے بعد مشتبہ شخص کو ریاست اورینج کی جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔