Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے دوعشروں میں مدینہ بس سے ساڑھے 8 لاکھ افراد نے سفر کیا

یومیہ 35 ٹرپس کے ذریعے مسافروں کو منزل تک پہنچایا گیا۔ (فوٹو حافلات المدینہ)
مدینہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت (حافلات المدینہ) ’مدینہ بس پروجیکٹ‘ نے بتایا ہے کہ رمضان کے دوعشروں کے دوران  مسجد نبوی اور مسجد قبا کے درمیان چلنے والی شٹل سروس سے 8 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد کو خدمات فراہم کی ہیں۔
یومیہ 35 سے زیادہ ٹرپس ریکارڈ کیے گئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 72 فیصد اضافہ ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شٹل بس سروس آپریشن کا آغاز یکم رمضان سے ہوا تھا جس میں مسجد نبوی کی آمد و رفت کے 7 روٹس کا احاطہ کیا گیا۔
ان روٹس میں مسجد نبوی سے سپورٹس سٹیڈیم، سید الشہدا، الخالدیہ ڈسٹرکٹ، شظاۃ ڈسٹرکٹ، ملک فھد ڈسٹرکٹ، الحدیقہ  ڈسٹرکٹ اور السلام کالج پارکنگ لاٹس شامل ہیں۔
اس کے علاوہ العالیہ مال کی پارکنگ کو مسجد قبا میں زائرین کی آمد ورفت کے لیے مختص کیا گیا تھا۔
تمام روٹس کے لیے شٹل سروس 18 گھنٹے چلتی ہے جبکہ السلام اور سید الشہدا سٹیشن کے لیے بس سروس 24 گھنٹے کام کرتی ہے۔

 

شیئر: