سعودی ڈائریکٹریٹ جنرل آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات ‘ نے عید الفطر کی تعطیلات اور ایمرجنسی بنیادوں پر کھولےجانے والے دفاتر کی نشاندہی کی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق جوازات کی جانب سے جاری بیان میں میں کہا گیا کہ ریاض کے ’حی الرمال‘ میں جوازات کے دفاتر رمضان میں 21:00 سے رات کے 1:00 بجےتک کام کریں گے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب : غیرقانونی افراد کے خلاف جوازات کی مہمNode ID: 883839
-
ریاض: میٹرو سٹیشن قصر الحکم میں جوازات کا ذیلی دفترNode ID: 886532
جدہ کےصیرفی اور تحلیہ مال میں جمعہ 28 رمضان تک اوقاتِ کار 21:00 سے رات کے 2:00 بجے تک ہوں گے۔
مملکت کی دیگر کمشنریوں میں جوازات کے اوقات اتوار سے جمعرات تک صبح 10:00 سے 14.30 تک جبکہ حائل ریجن کے دفاتر دوپہر 12:00 سے 15:00 تک کام کریں گے۔
جوازات کا مزید کہنا ہے عید الفطر کی تعطیلات میں ہنگامی کام کےلیے ریاض کے الرمال آفس میں صبح 8 سے 14:30 تک کام ہوگا جبکہ حائل میں صبح 10:00 سے 14:00 تک کھلیں گے۔
عید الفطر کے پہلے دن جوازات کے تمام ریجنل دفاتر میں سرکاری سطح پرعام تعطیل ہوگی۔