Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے شام پر اسرائیلی حملے کی مذمت

اسرائیلی حملے میں کم از کم چھ شہری ہلاک ہوئے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے شام پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے جس میں عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی صریح اور مسلسل خلاف ورزیوں کے ذریعے شام، خطے کی سلامتی اور استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو واضح طورمسترد کیا گیا۔
شامی حکام کا کہنا ہے کہ کوویہ گاوں پر حملے میں کم از کم چھ شہری ہلاک ہوئے۔
شام کی وزارت خارکہ نے بیان مں شامی سرزمین پر اسرائیل کی مسلسل جارحیت کی مذمت کی ہے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا  کہ شام کے جنوبی علاقے میں فضائی حملے کیے گئے جس میں جانی نقصان ہوا۔
شام کے جس جنوبی حصے میں یہ کارروائی کی گئی وہ اقوام متحدہ کے زیر نگرانی گولان ہائٹس کے بفرزون کےقریب ہے۔ 
اسرائیلی فوج کی طرف سے منگل کو بیان میں کہا گیا اسرائیلی دفاعی افواج نے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا تاکہ شامی جنگجوؤں کی حملہ کرنے کی صلاحیتوں کو کم کیا جا سکے۔

شیئر: