سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے اس اقدام کی مذمت کی ہے جس میں غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی بے دخلی کےلیے ایک ایجنسی قائم کرنے اور مغربی کنارے میں 13 نئی غیر قانونی بستیوں کو تسلیم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب نے بین الاقوامی اور انسانی قانون کی مسلسل خلاف ورزیوں کی بھی مسترد کیا جو غزہ اور مغربی کنارے میں کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں
بیان میں مملکت کے اس موقف کا اعادہ کیا گیا کہ دیرپا اور منصفانہ امن اس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتا جب تک فلسطینی عوم اپنے جائز حقوق بین الاقوامی قانونی قراردادوں کے مطابق حاصل نہ کرلیں اور 1967 کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔
یاد رہے کہ کہ اسرائیل کی سیاسی اور سلامتی کونسل نے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کی تجویز پر ووٹ دیا ہے کہ غزہ سے امیگریشن کا انتظام کرنے کے لیے ایک ادارہ قائم اور انخلا کو منظم کرنے کے لیے ایجنسی قائم کی جائے گی۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق اسرائیلی حکومت نےغزہ سے فلسطینیوں کی ’رضاکارانہ روانگی’ کے لیے خصوصی ایجنسی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔