Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے غزہ پر اسرائیل کے دوبارہ حملے کی مذمت کردی

’اسرائیل کے تازہ حملوں کو  بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی قابض افواج کے غزہ پر دوبارہ حملے اور نہتے شہریوں پر براہ راست بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے تازہ حملوں کو  بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب نے اس بات پر زور دیاہے کہ اسرائیلی قتل و غارت، تشدد اور تباہی کو فوری طور پر روکا جائے اور فلسطینی شہریوں کو اسرائیلی جنگی مشین کے ظلم سے محفوظ رکھا جائے‘۔
’ عالمی برادری پر زور دیاہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے، فوری مداخلت کرے تاکہ ان جرائم کو روکا جا سکے اور فلسطینی عوام کو درپیش شدید انسانی تکالیف کا خاتمہ کیا جا سکے‘۔
 

شیئر: