Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے دوران  فنکارانہ سوچ میں مثبت تبدیلی

ماہ مقدس میں تخلیقیت اور روحانیت ایک دوسرے سے جڑتی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
تین سعودی تخلیقی فنکار نورہ الرویلی، منار العتیبی اور سلطان القحطانی   نے ماہ رمضان کو ایمان، تجدید اور غور و فکر جیسے موضوعات کو فن سے منسلک کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق رمضان کے مہینے میں فنکارانہ سوچ میں مثبت تبدیلی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاہے رمضان کے مقدس ایام ان کے فن پر کیسے اثر ڈالتے ہیں۔
نورہ الرویلی کو رمضان کا مہینہ کام میں مزید گہرائی سے مشغول ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا رمضان میرے لیے فطری طور پر ہر چیز کو اعتدال میں لے آتا ہے، جس سے غور و فکر اور نیت کے ساتھ کام کرنے کا زیادہ موقع ملتا ہے۔
یہ تبدیلی میرے فن کے لیے انتہائی متاثر کن ہے، اس مہینے جذباتی کیفیت سے جڑے موضوع تلاش کرنے کے لیے زیادہ باشعور ہو جاتی ہوں۔
منار العتیبی نے اس خیال کی تائید کرتے ہوئے بتایا ’رمضان ان کے تخلیقی عمل کو بدل دیتا ہے، یہ مہینہ اپنے آپ پر غور و فکر اور روحانی ماحول کے سکون کے ساتھ فنکارانہ عمل کے لیے متاثر کن ہے۔‘

سعودی فوٹوگرافر سلطان القحطانی نے بتایا ’رمضان میں رات کے مناظر اور روشنیوں کے چمک دمک پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع ملتا ہے۔‘
’عام طور پر گرمی اور روشنی دن میں نظر آتی ہے مگر رمضان کی راتیں روشن اور روحانی گرمی کا احساس دلاتی ہیں۔‘
نورہ الرویلی نے بتایا میرے فن میں اکثر اسلامی نقش و نگار، خطاطی اور نماز کی چٹائیوں یا اسلامی طرز تعمیر سے متاثرہ عناصر نظر آتے ہیں۔
میں علامتی اظہار کو بھی پسند کرتی ہوں جیسے علامتی طور پر پھولوں کا استعمال یا ایسے رنگوں کا انتخاب جو سکون کا احساس دلاتے ہیں۔
منار العتیبی رمضان کے روحانی جذبات  ظاہر کرنے کے لیے روشن رنگوں اور پیچیدہ نقش و نگار کا استعمال کرتی ہیں۔

الرویلی کا کہنا ہے ’رمضان میں تخلیقیت اور روحانیت ایک دوسرے سے جڑتی ہیں۔
العتیبی نے سحری کے وقت خاندان کے اجتماع کی ایک پینٹنگ تخلیق کی جو رمضان کی روایت، یکجہتی اور راتوں کی خوبصورتی کی علامت ہے۔
القحطانی کی فوٹوگرافی رمضان کے اجتماعی جذبے کا اظہار کرتی ہے وہ چاند، گلیوں کے مناظر اور خاندانی اجتماعات کو نمایاں طور پر اپنے فن میں پیش کرتے ہیں۔
سلطان القحطانی نے بتاتا ’تخلیقی لمحات منصوبہ بندی سے نہیں آتے بلکہ اکثر نماز اور کھانے کے وقفوں کے درمیان نمودار ہوتے ہیں۔‘

 

شیئر: