Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی سطح پر سونے کے نرخ بڑھ گئے، سعودی گولڈ مارکیٹ پر بھی اثرات

ایک کلو گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 142 ریال رہی(فوٹو سبق)
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں بدھ 26 مارچ 2025 کو سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد اضافے کے بعد 3026.38 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق امریکی گولڈ فیوچر کے نرخ 3030.10 ڈالر تک بڑھ گئے۔
دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کے نرخ مستحکم رہے اور قیمت 33.75 ڈالر فی اونس رہی۔
پلاٹینیم کی قیمت میں 0.2 فیصد کمی ہوئی اور نرخ 975.10 ڈالر ہوگئے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے اثرات بدھ کو سعودی مارکیٹ پر بھی پڑے اور 24 قیراط ایک گرام کے نرخ 363.60 ریال ہوگئے۔
مملکت میں 22 قیراط ایک گرام کے نرخ 333.60 ریال، 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 318.15 ریال تک پہنچ گئی۔
18 قیراط کی قیمت 272.70 اور 14 قیراط ایک گرام کے نرخ 212.10 ریال ہوگئے۔
سعودی مارکیٹ میں بدھ 26 مارچ کو ایک اونس سونے کے نرخ 11312.85 ریال رہے اور ایک کلو گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 142 ریال رہی۔

 

شیئر: