سعودی عرب میں بدھ 5 فروری 2025 کو سونے کے نرخوں میں 2 ریال فی گرام کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
الیوم کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 345.05 ریال تک پہنچ گئے ایک دن قبل اس کی قیمت 343 ریال تھی۔
مزید پڑھیں
-
مملکت میں سونے کی قیمت: 24 قیراط ایک گرام کے نرخ 313.90 ریالNode ID: 881832
-
مملکت میں جمعرات کو سونے کے نرخ، 24 قیراط ایک گرام 330 ریالNode ID: 884867
مملکت میں 22 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 316.30 ریال جبکہ 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 301.92 ریال رہی۔
18 قیراط ایک گرام کی قیمت 258.79 ریال اور 14 قیراط ایک گرام کے نرخ 201.28 ریال تک پہنچ گئے۔
سعودی مارکیٹ میں بدھ کو ایک اونس سونے کے نرخ 10736.06 ریال رہے۔ اسی طرح ایک کلو سونے کی قیمت 3 لاکھ 45 ہزار ریال تک آگئی۔