انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں جمعے 14 مارچ 2025 کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کے مطابق فوری لین دین کے حوالے سے سونے کی قیمتوں میں 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ ایک اونس سونے کے نرخ 2997.75 ڈالر تک آ گئے۔
امریکی مارکیٹ میں مستقبل کے سودوں کے حوالے سے ایک اونس سونے کے نرخ 3009.10 ڈالر پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں 21 قیراط سونے کی قیمت میں تین ریال فی گرام اضافہNode ID: 884769
-
مملکت میں جمعرات کو سونے کے نرخ: 24 قیراط ایک گرام 350 ریالNode ID: 885855
عاجل نیوز کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سعودی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑے۔
جمعے کو 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 360.91 ریال، 22 قیراط ایک گرام کے نرخ 330.83 ریال ہوگئے۔
21 قیراط کے سونے کے نرخ فی گرام نرخ 315.79 ریال ہوچکے ہیں جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
18 قیراط ایک گرام کی قیمت 270.68 ریال اور 14 قیراط ایک گرام کے نرخ 210.53 ریال تک پہنچ گئے۔