Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ: دو شہری ہلاک، تین پولیس اہلکاروں سمیت 24 زخمی

دھماکے سے پولیس موبائل سمیت دو گاڑیوں اور قریبی دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ فوٹو: بشکریہ عبدالوحید
کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں دو شہری ہلاک جبکہ تین پولیس اہلکاروں سمیت 24 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جمعرات کی سہ پہر دھماکہ کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر بڑیچ مارکیٹ کے قریب اس وقت ہوا جب وہاں سے پولیس کی گاڑی گزر رہی تھی۔
ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ نے اردونیوز سے بات کرتے ہوئے دھماکے میں دو شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی اور بتایا کہ 24 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
دھماکے سے پولیس موبائل سمیت دو گاڑیوں اور قریبی دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت جائے وقوعہ پر لوگوں کا رش تھا، زیادہ راہ گیر اور دکانوں میں موجود افراد دھماکے کی زد میں آئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

شیئر: