Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے 9 ریجنوں میں موسمیاتی انتباہ

’مکہ مکرمہ شہرکے علاوہ بحرہ، رہاط، جموم، الکامل، اللیث اور القنفذہ میں تیز ہوا اور ہلکی بارش ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، نجران، عسیر، الباحہ، حائل، قصیم اور مشرقی ریجن میں انتباہ جاری کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہرکے علاوہ بحرہ، رہاط، جموم، الکامل، اللیث اور القنفذہ میں تیز ہوا اور ہلکی بارش ہوگی‘۔
’جبکہ طائف، الخرمہ، المویہ، تربہ، رنیہ، میسان اور الشفا میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے‘۔
’اسی طرح مدینہ منورہ شہر کے علاوہ الحناکیہ اور وادی الفرع میں تیز ہوا اور ہلکی بارش ہوگی‘۔
’ریاض ریجن کے السلیل، وادی الدواسر، الافلاج اور الخرج میں گرد آلود ہوا چلے گی جس سے حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے‘۔
’عسیر ریجن  کے متعدد شہروں میں بھی ہلکی بارش ہوگی جبکہ مطع ابر آلود رہے گا اور تیز ہوا چلے گی‘۔
’اسی سے ملتی جلتی کیفیت حائل اور قصیم میں ہوگی جس کے بیشتر شہروں میں ہلکی بارش کا امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’الباحہ شہر کے علاوہ بلجرشی، غامد، العقیق اور دیگر میں تیز ہوا کے ساتھ کہیں موسلادھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
’البتہ جازان ریجن کے متعدد شہروں میں تیز بارش کا امکان ہے جس سے سیلابی ریلوں کا بھی خدشہ ہے‘۔
 

شیئر: