شام میں بندرگاہ کے قریب گودام سے بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں ضبط
منشیات جہاں ذخیرہ کی گئی تھیں وہ گودام سابق دور حکومت کے زیر انتظام تھا(فوٹو، ایکس )
شامی اینٹی نارکوٹیکس کنٹرول اتھارٹی نے الاذقیہ شہر میں بندرگاہ کے قریب ایک گودام میں چھپائی گئی نشہ آور گولیوں کی بڑی مقدار ضبط کرلی۔
سبق نیوز کے مطابق شامی نیوز ایجنسی ’سانا‘ نے منشیات کی برآمدگی کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ادارہ امن عامہ میں انسداد منشیات ٹیم کی کوششوں سے نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔
شامی نیوز ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ ’گودام جہاں سے منشیات برآمد کی گئیں وہ سابق دور حکومت کے زیر انتظام تھا۔ تاہم ملوث افراد اور نشہ آورگولیوں کی تعداد کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔