Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت داخلہ نے ’مکہ پرمٹ‘ کے لیے یونیفائیڈ پورٹل جاری کردیا

23 اپریل سے مکہ مکرمہ داخلے کے لیے پرمٹ کو لازمی ہے (فوٹو عاجل)
 وزارت داخلہ سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی ’سدایا‘ کے تعاون سے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ پرمٹ کے لیے یونیفائیڈ پورٹل جاری کر دیا۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق پورٹل کے ذریعے اندرون و بیرون مملکت سے عازمین حج کے علاوہ مملکت میں مقیم ان افراد کے لیے پرمٹ جاری کیا جائے گا جن کو حج سیزن کے دوران پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے لیے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ جانا ہوتا ہے۔
یونیفائیڈ پورٹل ’منصہ تصریح‘  وزارت حج وعمرہ کے پلیٹ فارم ’نسک‘ اور توکلنا  ایپ سے بھی مربوط ہو گا جس کے ذریعے مکہ مکرمہ کے لیے پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔
یونیفائیڈ پورٹل سے جاری کیے جانے والے پرمٹ کو مکہ مکرمہ کے اطراف میں قائم چیک پوسٹوں پر متعین اہلکار سکین کر کے پرمٹ ہولڈر کے بارے میں تمام درکار معلومات حاصل کر سکیں گے۔
واضح رہے وزارتِ داخلہ کی جانب سے امسال 23 اپریل سے مکہ مکرمہ داخلے کے لیے پرمٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ایسے غیرملکی جن کے اقامے مکہ مکرمہ سے جاری ہوئے ہیں، انہیں پرمٹ درکار نہیں تاہم وہ غیرملکی جن کے اقامے دوسرے شہروں کے ہیں اور وہ کام کی غرض سے حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ جاتے ہیں انہیں مکہ مکرمہ جانے کے لیے پرمٹ درکار ہو گا۔
 

 

شیئر: