Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرد و غبار کا طوفان، شمالی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں ریڈ الرٹ

محکمہ موسمیات نے رہائشیوں کو بلا ضرورت باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے گرد وغبار کے طوفان کے باعث سعودی عرب کے شمالی، مشرقی اور وسطی علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے ’گرد و غبار کے طوفان کے باعث حد نگاہ انتہائی محدود رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ریاض شہر کے علاوہ الخرج، المجمعہ، شقرا، الزلفی اور وادی الدواسر میں حد نگاہ ایک سے 3 کلو میٹر تک محدود ہوگی‘۔
’دمام، الخبر، جبیل اور قطیف کے علاوہ دیگر شہروں میں حد نگاہ ایک کلو میٹر سے کم رہ جائے گی‘۔
’جبکہ الجوف اور شمالی حدود کے شہروں میں 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود ہوا چلے گی اورحد نگاہ ایک کلو میٹر تک ہوگی‘۔
محکمہ موسمیات نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاط کریں اور بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔
ادھر محکمہ تعلیم نے مشرقی ریجن میں تمام سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور طلبہ کو آن لائن تدریس کی ہدایت کی ہے۔

شیئر: