Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران ریستوران اور کھانے پینے پر 3.3 ارب ریال خرچ

دمام کے لوگوں نے ایک ہتے کے دوران 592 ملین ریال خرچ کیے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے شہریوں اور رہائشیوں نے گزشتہ ہفتے کے دوران 11.45 ارب ریال کے اخراجات کیے جو اس سے قبل کے  ہفتے کے مقابلے میں 6.9 فیصد کم تھے۔
سعودی سینٹرل بینک (ساما) کی رپورٹ  کے مطابق 13 سے 19 اپریل کے دوران 201 ملین ٹرانزیکشن کے ذریعے 11.45 ارب ریال خرچ کیے گئے۔
اخبار 24 کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران  ہوٹل اور کھانے پینے پر 3.33 ارب ریال خرچ کیے گئے۔
ریستوران اور کیفے پر 1.68 ارب ریال جبکہ کھانے اور مشروبات پر 1.65 ارب ریال کے اخراجات کیے گئے۔ یہ اس سے قبل کے ہفتے کے مقابلے میں 4.6 فیصد اور 9.3 فیصد کم تھے۔
 اشیا اور خدمات پر 1.38 ارب ریال جبکہ کپڑوں اور جوتوں پر 607 ملین ریال خرچ کیے گئے۔
تفریح اور ثقافت پر227 ملین ریال، تعلیم پر 166 ملین ریال اور گیس سٹیشنوں پر863 ملین ریال کے اخراجات ہوئے۔ صحت پر 758 ملین ریال جبکہ ٹرانسپورٹ پر 685 ملین ریال خرچ ہوئے۔
سعودی سینٹرل بینک کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ریاض کے رہائشیوں نے 4.1 ارب ریال خرچ کیے اور سرفہرست رہے۔
جدہ کے رہائشیوں نے 1.7 ارب ریال، دمام کے لوگوں نے 592 ملین ریال، مدینہ منورہ میں رہنے والوں نے 456 ملین ریال اور مکہ مکرمہ کے رہائشیوں نے 446 ملین ریال ایک ہفتے کے دوران خرچ کیے۔

 

شیئر: