قاہرہ.....مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے مصری پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد سعودی عرب کے ساتھ سمندری حدود کے معاہدے کی توثیق کردی۔ اسکے بموجب تیران و صنافیر جزیروں پر ریاستی اقتدار سعودی عرب کے حوالے ہوجائیگا۔ یہ دونوں جزیرے بحر احمر میں واقع ہیں۔ 2016ءکے وسط میں قاہرہ میں سمندری حدود کے معاہدے پر دونوں ملکوں نے دستخط کئے تھے۔