Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آتشبازی کے خطرات سے کیسے بچیں؟

ریاض ...عید الفطر کے موقع پر بچے آتشبازی کا شوق ضرور کرتے ہیں۔ اس موقع پر ماہرین نے بچوں کو آتشبازی کے خطرات سے بچانے کیلئے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ انکا کہناہے کہ آتشبازی سے جلنے کے امکان کو پیش نظر رکھتے ہوئے ابتدائی طبی سامان گھر پر رکھنا چاہئے۔ والدین 5برس سے کم عمر کے بچوں کو یا تو آتشبازی کے شوق سے باز رکھیںوگرنہ اپنی نگرانی میں انہیں آتشبازی کا شوق پورا کرائیں۔ بچوں کو اکیلے آتشبازی کا شوق پورا نہ کرنے دیں۔ حفاظت کیلئے دستانے استعمال کرائیں۔آتشبازی کا صحیح طریقہ سکھائیں۔ آتشبازی سے متاثر ہونے پر متاثرہ جگہ پر 10منٹ تک ٹھنڈا پانی ڈالتے رہیں۔جلد سے چپک جانے والے آتشبازی کے مواد کو فوری طور پر ہٹانے کا اہتمام کریں ۔ متاثرہ جگہ کو نہ چھوئیں۔ آبلوں کو پھوڑنے کی کوشش نہ کریں۔

شیئر: