Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: پرانے جرمانے ادا کرنے پر 50فیصد رعایت کا فیصلہ

دبئی: دبئی میں 2016ءاور اس سے پہلے کی ٹریفک خلاف ورزیوں پر50فیصد رعایت کی جائے گی۔ جن لوگوں نے گزشتہ سال عائد ہونے والے ٹریفک جرمانے ابھی تک ادا نہیں کئے انہیں ادائیگی کی ترغیب دلانے کے لئے 50فیصد رعایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پرانے جرمانوں پر 50فیصد رعایت کا آغاز جولائی سے ہوگا۔ یہ بات دبئی پولیس کے تحت محکمہ ٹریفک کے سربراہ بریگیڈیئر سیف مہیر المزروعی نے الامارات الیوم سے کہی۔انہوں نے کہا کہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ڈرائیوروں کو رعایت دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈرائیور پرانے جرمانے محکمہ ٹریفک کی ویب سائٹ، ایپلی کیشن یا دیگر اسمارٹ ذرائع سے ادا کرسکتے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: