پی پی پی کو پنچاب میں کمزور سمجھنے والے سیاست سے نابلد ہیں،پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو اپنی اوقات کا اندازہ ہو جائے گا، رہنماؤں کا خطاب
دبئی(عمران خان یوسفزئی)پیپلز پارٹی رہنما اور سینیٹر سحر کامران نے کہا ہے کہ آئندہ وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔آئندہ الیکشن عوامی طاقت سے جیتنے کی بھرپور تیاریاں کرچکے ہیں۔وہ یہ بات پیپلز پارٹی امارات کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کے سپاہی حوصلہ،ہمت اور آپس میں اتحاد رکھتے ہوئے ہر پروپیگنڈے کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے شاندار افطار ڈنر پر پی پی پی امارات کاشکریہ ادا کیا۔ افطار پارٹی میں پیپلزپارٹی ضلع ملتان کی سابق صدر صائمہ عامرخان ایڈووکیٹ ، یو اے ای پیپلز پارٹی کے رہنما مہوش شیخ ایڈووکیٹ، مس ثنا ،میاں نوید،مختار حسین،رانا فاروق،پرنس اقبال گورایہ،سردار جاوید یعقوب،ملک اسلم اور ذوالفقار بسرا سمیت دیگرنے کی شرکت کی۔ سینٹر سحر کامران اور میاں منیر ہانس کی موجودگی میں افطار ڈنر پیپلزپارٹی کی روایتی میٹنگ میں تبدیل ہو گئی۔ میاں منیر ہانس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کو پنچاب میں کمزور سمجھنے والے سیاست سے نابلد لوگ ہیں۔ پیپلزپارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو جلد اپنی اوقات کا اندازہ ہو جائے گا۔ آنے والے دنوں میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی میں شامل ہونے والوں کی لمبی لائن نظر آئے گی ۔ صائمہ عامر خان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنچاب میں بھٹو اور بی بی شہید کے جانثار بستے ہیں جن کو کوئی سیاسی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔یو اے ای کے رہنماؤں ذوالفقاربسرا،سردار جاوید یعقوب،پرنس اقبال اور ملک اسلم نے کہا کہ گلف کے کارکن اور رہنما میاں منیر ہانس کی قیادت میں پنجاب بھر میں بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کرنے میں اپنا فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔
تصویر نمبر9