Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فورسز سے مقابلے میں ماؤکمانڈر زخمی

سکما۔۔۔۔چھتیس گڑھ کے جنوبی سکما ضلع میں سیکیورٹی فورسز اور ماؤباغیوں کے درمیان تصادم میں ایک انتہائی مطلوب ماؤکمانڈر مادی ادما زخمی ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ اسے ایک گولی لگی تھی۔ فورسز نے جنگلات میں چھتیس گھنٹے آپریشن کیا۔ایک سینیئر افسر نے بتایا کہ یہ مقابلہ ہفتے سے ابتک جاری ہے۔ادما فورسز پر پچھلے ایک عشرے کے دوران متعدد حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہے۔ ان حملوں میں کم سے کم 200افراد زخمی یا ہلاک ہوئے جبکہ صرف اپریل میں 25فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ فورسز کا کہنا ہے کہ ہمارے ذرائع نے بتایا کہ ادما شدید زخمی ہوا ہے تاہم اس اطلاع کی تصدیق کی جارہی ہے۔فورسز کے دعوے کے مطابق آپریشن میں 20ماؤ باغی ہلاک ہوئے۔ایک پولیس افسر نے کہا کہ فورسز پہلی مرتبہ اس علاقے میں داخل ہوسکی جہاں ادما کا راج تھا۔

شیئر: