الشقیق.... الشقیق ساحل پر تیراکی کے دوران 3دوستوں میں سے ایک غرقاب ہوگیا جبکہ 2لہر وں کی زد میں آنے کے باوجود بسلامت ساحل پر پہنچ گئے۔ سرحدی محافظوں کی امدادی ٹیموں نے دونوں کو لہروں کی گرفت سے نکال کر ساحل تک پہنچایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیسے ہی دونوں دوست ساحل پر پہنچے فوراً ہی سجدے میں گر گئے۔ سرحدی محافظوں نے تیراکی کا شوق کرنے والوں سے کہا ہے کہ صرف ان مقامات پر تیراکی کریں جہاں اسکی اجازت ہو۔ ممنوعہ مقامات پر تیراکی سے گریز کریں۔