Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار میں اتحاد مضبوط ہے، تیاگی

پٹنہ۔۔۔۔جنتا دل یونائٹیڈ نے بدھ کو کہا ہے کہ راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے ساتھ اتحاد 2025تک جاری رہے گااور صدارتی امیدوار کے بارے میں دونوں پارٹیوں میں اختلاف رائے سے ان تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔جے ڈی یو کے رہنما کے سی تیاگی نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ۔ بہار میں ہمارا اتحاد انتہائی مضبوط ہے۔ صدارتی انتخاب پر مختلف نقطہ نظر سے اتحاد متاثر نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ نتیش کمار نے جب سے صدارتی انتخاب میں این ڈی اے کے امیدوار رام ناتھ کووند کی حمایت کا اعلان کیاہے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں جماعتوں میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔اگرچہ نتیش کمار اپنے موقف پر قائم ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے ’’بہار کی بیٹی‘‘کو صرف اس لئے نامزد کیا ہے کہ وہ انتخاب ہار جائیں ۔ واضح رہے کہ میرا کمار اپوزیشن کی صدارتی امیدوار ہیں۔

شیئر: