لیسٹر... آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے وارننگ دی گئی ہے۔ لیسٹر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے رہی۔ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ فار پلیئرز اینڈ پلیئر سپورٹ پرسنل کی شق کے مطابق گرین شرٹس کو اس خلاف ورزی پر مالی جرمانہ عائد نہیں کیا گیا تاہم میگا ایونٹ کے دوران پاکستان ٹیم دوبارہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب قرار پائی تو کپتان ثناء میر کو ایک میچ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔