ریاض.... ارباب ابلاغ نے واضح کیا ہے کہ قطری سیٹلائٹ چینل الجزیرہ حوثی باغیوں کے چینل میں تبدیل ہوگیا۔ یمن میں پہلے سے موجود حوثی باغیوں کے چینل ”المسیرہ الحوثیہ“ اور الجزیرہ کے پروگراموں میں کوئی فرق نظر نہیں آرہا۔ الجزیرہ کی نشریات میں غیر معمولی تبدیلی ریکارڈ کی گئی ہے۔ الجزیرہ کے خبر نامے ، تجزیے، تبصرے یمن میں ایران اور اس کی حمایت یافتہ تنظیموں کے حق میں پیش کئے جارہے ہیں۔ حوثیو ں کااعمال نامہ روشن شکل میں پیش کیا جارہا ہے او رمملکت کی زیر قیادت عرب اتحا د کی بدترین تصویر دی جارہی ہے۔