لندن .... امریکہ نے واضح کیا ہے کہ قطر بحران کے سلسلے میں اس کی پہلی ترجیح دہشتگردی کی فنڈنگ بندکرانا ہے۔ اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر نکی ہائیلی نے امریکی ایوان نمائندگان میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ درست ہے کہ قطر میں ہمارا فوجی اڈہ ہے لیکن ہماری ترجیح دہشتگردی کی فنڈنگ کو روکنا ہے۔ امریکہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خلیجی ممالک نے دہشتگردی کی سرپرستی پر مصر کے ساتھ ملکر قطر کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔