منی پور۔۔۔۔۔منی پورمیں جمعہ کو علی الصبح بم دھماکے میں آسام رائفلز کاایک جوان ہلاک ہوگیا۔ انتہا پسندوں نے سیکیورٹی چیک پوائنٹ کے قریب دھماکہ خیز مواد چھپا رکھا تھا جو 7بجکر 20منٹ پر پھٹ گیا۔ فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور کسی بھی شخص کو وہاں جانے کی اجازت نہیں۔اس مہینے فورسز پر ہونیوالا یہ دوسرا حملہ ہے۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے واقعہ پر افسوس ظاہر کیا ہے۔انہوں نے گزشتہ روز ہلاک ہونیوالے 6جوانوں کے خاندانوں سے بھی تعزیت کی۔انہوں نے کہا کہ آسام رائفلز کے ڈائریکٹر جنرل نے مجھے صورتحال سے آگاہ کیااور وہاں سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔