لندن ...سابق کپتان اور فاسٹ بولر وقار یونس نے ویمنز ورلڈ کپ میچوں میں 50 کی بجائے 30 اوورز کے کھیل کی تجویز پیش کی ہے۔ویمنز ورلڈ کپ ان دنوں انگلینڈ میں جاری ہے وقار یونس نے آئی سی سی کو تجویز دی کہ ویمنز ورلڈ کپ کے میچز کو 30 اوورز پر مشتمل ہونا چاہیے وقار یونس نے کہا کہ 50 اوورز کچھ ٹیموں کے لئے ضرورت سے زیادہ محسوس ہوتے ہیں اگر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل خود بھی اس تناظر میں صورتحال کا جائزہ لیں تو اندازہ ہو گاکہ میری تجویز مناسب ہے۔وقار یونس نے انٹر نیشنل ٹینس مقابلوں کا بھی حوالہ دیا جن میںخواتین کا میچ 3 سیٹس پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ مردوں کے مقابلے 5 سیٹ پر مشتمل ہوتے ہیں ۔وقار یو نس نے کہا کہ اوورز کی تعداد کم کرنے میں خواتین کے ون ڈے میچز میں ،وش وخروش اور دلچسپی کا عنصر مزید بڑھ جائے گا۔