لندن....برطانیہ کی نمبر ون ٹینس اسٹارجو آنا کونٹا نے کوراٹرفائنل میچ میں بری طرح گرنے اور طبی امداد کے حصول کے بعد کھیل میں واپس آکر عالمی نمبر ون جرمنی کی اینجلک کربر کو شکست دے دی۔کونٹا کی یہ کارکردگی ومبلڈن کے حوالے سے ان کی حریف کھلاڑیوں کے لئے بھی خطرے کی گھنٹی ہے ۔ومبلڈن کی تیاری کے لئے کھیلے جانے والے ٹورنامنٹایسٹ بورنکے کوارٹر فائنل میچ کے دوران کربر نے پیچ پوائنٹ بچانے کے لئے سروس کی تو جوابی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کونٹا اپنا توازن کھو کر بری طرح لڑکھڑاتے ہو ئے گریں اور ان کا سر زور سے کورٹ پر جا لگا۔کونٹا اس جھٹکے سے سنبھلنے کے لئے کافی دیر کورٹ میں لیٹی رہیں جس کے بعد انہیں6 منٹ تک طبی امداد فراہم کی گئی۔اس صورتحال وجہ میچ بھی کافی تاخیر کا شکار ہو ا تاہم کونٹا نے میچ میں حصہ لے کر مقابلہ اسٹریٹ سیٹسں6-3اور6-4سے جیت لیا۔