Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کولیسٹرول پر قابو پانے کیلئے انجکشن کی تیاری

ایمسٹرڈیم ۔۔۔۔۔۔ کولیسٹرول کے مریض اب تک تو ٹیبلٹ کھا کر اپنے کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھتے تھے لیکن اب ڈاکٹر انجکشن تیار کررہے ہیں جو اگلے 6سال میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔یہ انجکشن ایسے لوگوں کیلئے تیار ہورہے ہیں جن کا کولیسٹرول ٹیبلٹ کھا کر بھی کنٹرول میں نہیں آتا۔ ماہرین کا کہناہے کہ یہ معتبر انجکشن ہونگے جس سے مریض کو خاطر خواہ افاقہ ہوگا۔چوہوں پر ہونے والے تجربات کے نتیجے میں پتہ چلا کہ اس سے کولیسٹرول میں 53فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ خون کی شریانوں کو ہونے والے نقصان میں 64فیصد کمی رہی۔ اس وقت ہالینڈ کی لیڈن یونیورسٹی میں اس پر تجربات ہورہے ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ اب انجکشن لگنے کے بعد روزانہ ٹیبلٹ کھانے کی ضرورت بھی نہیں رہیگی۔ برطانیہ میں 60لاکھ افراد کولیسٹرول کے مرض میں مبتلا ہیں۔ اگر اس بیماری پر قابو نہیں پایا جائے تو پھر دل کے دورے کا خطرہ رہتا ہے۔ فالج بھی ہوسکتا ہے جبکہ امراض قلب کی دیگر بیماریاں بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔

شیئر: