بحرین: مزدوروں سے دوپہر میں کام لینے پر پابندی
منامہ: بحرین میں مزدوروں سے دھوپ میں کام لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بحرینی وزارت محنت وسماجی فروغ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج ہفتہ سے اگست کے اختتام تک دوپہر12بجے سے 4بجے تک مزدوروں سے دھوپ میں کام لینے پر پابندی ہے۔ خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ لیبر قوانین کے مطابق موسم گرما میں کھلے آسمان تک مزدوروں سے دوپہر کے وقت کام نہیں لیا جاسکتا۔ پابندی کے اوقات میں کام لینے پر مزدوروں کو دھوپ سے بچانے کا پورا انتظام ہونا چاہئے۔ مزدوروں کی سلامتی کے لئے تمام ضوابط اختیار کئے جائیں۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ادارے کے خلاف 500دینار سے ہزار دینار جرمانہ ہوگا۔