عید تعطیلات کے دوران منامہ کے ہوٹلوں کو3.2ملین دینار منافع
منامہ: عید کی تعطیلات کے دوران منامہ کے ہوٹلوں کو 3.2ملین دینار کی آمدنی ہوئی۔ بحرینی اخبار الوطن کے مطابق عید الفطر کے دوران ملک کے مختلف ہوٹلوں میں 22ہزار کمرے بک ہوگئے جبکہ فائیو اسٹار ہوٹلوں کے 80فیصد کمرے بک تھے۔ بحرینی محکمہ سیاحت کے سربراہ شیخ خالد بن حمود آل خلیفہ نے کہا ہے کہ بحرین دنیا بھر میں سیاحتی مرکز بن چکا ہے جہاں لوگ تعطیلات گزارنا پسند کرتے ہیں۔ امید ہے کہ آئندہ تعطیلات میں بھی مزید سیاح بحرین کا رخ کریں گے۔