نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستان نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ سرحد پر واقع ایک علاقے میں صورتحال جوں کی توں رکھے اور اسے تبدیل کرنے سے گریز کرے۔ حکومت نے کئی دن کی خاموشی کے بعد بیان جاری کیا ہے جس میں چین کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ سرحدی پٹی پر جو تعمیرات کررہا ہے اس کے نتیجے میں ہند کی سیکیورٹی پر برے اثرات مرتب ہونگے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ ہندوستانی فوج اس علاقے میں چین کو من مانی نہیں کرنے دیگی۔اس سرحدی پٹی میں بھوٹان، ہند اور چین کی سرحدیں ملتی ہیں۔بھوٹان نے بھی چین پر زوردیا کہ وہ صورتحال کو جوں کا توں رکھے۔