Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک کمیونٹی تبوک کی جانب سے فیملی عید ملن پروگرام

تبوک( طارق نور الہیٰ) پاک کمیونٹی تبوک کی جانب سے پاکبانوں کی ایک پروقار تقریب عید ملن کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین و حضرات کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مردوں اور خواتین میں علیحدہ علیحدہ پروگرام ہوئے جن میں بچوں نے تقاریر اور ملی ترانے پیش کئے۔ کوئز پروگرام میں بھی بھر پور حصہ لے کر انعامات حاصل کئے۔ آگنائزر عبد العزیز، مبشر علی اور ڈاکٹر اصغر ساجدکی مشترکہ کاوشوں سے حاضرین نے پروگرام کو سراہا۔اسٹیج سیکریٹری مبشر علی تھے۔ کوئز پروگرام میں ڈاکٹر محمود نے سوالات کے جوابات دینے پر انعامات تقسیم کئے۔ ابوصفی الرحمن نے عید کی خوشیوں کے متعلق حاضرین سے خصوصی گفتگو کی اور پاکستانی کمیونٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ انجینئرعمر ہاشمی کو کمیونٹی ویلفیئرکاوشوں پر ایوارڈ پیش کیا گیا۔عمر سہیل، سعد علی اور عبد الرحمن ملک نے مختلف پروگرام پیش کئے۔ اس موقع پر جن بچوں نے انعامات حاصل کئے ان میں سعد مبشر، عبد الرحمن ملک، عمر سہیل، زین ساجد، علی مبشر، ابراہیم اشرف، حماد اشرف، ابوبکر فضل، محمد موسی، منیر الہیٰ اور دیگر شامل تھے۔ خواتین میں مختلف پروگرام پیش ہوئے انہیں سعدیہ ملک اور مسز عبد العزیز نے آرگنائز کیا۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: