Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک: حلقات دروس قرآنیہ کے زیر اہتمام افطار ڈنر

تبوک ( طارق نور الہی ) تبوک میں حلقات دروس قرآنیہ کی جانب سے پاکبانوں کیلئے افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔صدر حلقات عبد العزیز، سیکریٹری مبشر کی جانب سے تبوک میں مقیم احباب کے لئے پر وقار افطار میں بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انفاق وصدقات کے موضوع پر مولانا سرتاج خان نے درس پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی راہ میں یتیموں، بیواؤں اور حاجت مندوں کی مالی مدد کرنا بہت بڑی نیکی ہے۔تقریب کے اختتام پر امت کے لئے خیر کی دعا کی گئی۔
 
 

شیئر: