ریاض۔۔۔۔وزارت محنت و سماجی فروغ نے واضح کیا کہ مسلسل 3ماہ تک تنخواہ نہ ملنے پر گھریلو ملازمہ یا ملازم کو نقل کفالہ کا حق حاصل ہوگا۔یہ اس صورت میں بھی ہوگا جبکہ 3ماہ کی تنخواہ مختلف اوقات میں تاخیر سے دی گئی ہو بشرطیکہ تاخیر کی ذمہ داری گھریلو ملازمہ یا ملازم نہ ہو۔وزارت محنت کے ترجمان خالد اباالخیل نے اعلان کیا کہ اگر 3ماہ تک پے درپے یا وقفے کے ساتھ کفیل نے تنخواہ نہ دی ہو تو ایسی حالت میں ملازمہ یا ملازم کا نقل کفالہ ہوگا۔