Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دادای کو بھی بلا لیا جائے

اسلام آباد....وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز نے کہا ہے کہ بچوں کے ذریعے صرف نواز شریف پر دباو ڈالا جارہا ہے۔ جے آئی ٹی کی جانب سے طلب کی جانے والی تمام دستاویزات فراہم کرچکے ۔ مجھے 3 مرتبہ جے آئی ٹی میں بلا گیا۔ ایسے سوال کئے گئے جن کا نہ سر ہے نہ پیر۔ یہ تو بتایا جائے کہ مجھ پر الزام کیا ہے۔جے آئی ٹی نے سمن کا جمعہ بازار لگا رکھا ہے، صرف ہم بہن بھائیوں کے پاس جاری ہونے والے 10 سے 12 سمن موجود ہیں۔ شریف خاندان کے ہر فرد کو بلایا گیا ہے۔ انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ ہماری 85 سالہ دادی جو اس وقت ویل چیئر پر ہیں، انہیں بھی طلب کرلیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایسے مواقع پر پہلے الزام لگتا ہے پھر عدالت میں اس کیس کی سماعت ہوتی ہے یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔ عدالت میں کیس ختم ہونے کے بعد جے آئی ٹی کے ذریعے الزامات تلاش کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کوئی تو الزام لگایا جائے کم سے کم موٹر سائیکل چوری کا ہی الزام لگائیںتاکہ معلوم تو ہو کہ ہم نے کیا کیا ہے۔

 

شیئر: