جدہ۔۔۔۔نیشنل واٹر کمپنی نے درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے اپنے ملازمین کیلئے 8مالی ترغیبات میں ترامیم کردیں۔ حج الاؤنس کے طور پر پہلے مکمل تنخواہ دی جاتی تھی اب اس کی انتہائی حد 5ہزار مقرر کردی گئی۔ ٹی اے ڈی اے موبائل الاؤنس وغیرہ میں کمی کی گئی۔عملدرآمد یکم جولائی 2017سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل واٹر کمپنی نے 14ویں گریڈ یا اس سے اوپر کے گریڈ پر تعینات ملازمین کیلئے موبائل الاؤنس 400ریال اور اس سے کم گریڈ والوں کیلئے 200ریال متعین کیا ہے۔ تمام ملازمین کو کام کی نوعیت کا الاؤنس ایک ہزار ریال دیا جائے گا۔ اس سے قبل یہ الاؤنس بیسک تنخواہ کا15فیصد ہوتا تھا اور اسپیشل ڈیوٹی دینے والوں کیلئے 500ریال متعین تھے۔ کمپنی نے مکافہ جات کی انتہائی حد 5000ریال مقرر کی ہے۔ کمپنی کے ملازمین نے سوشل میڈیا پر ان ترامیم پر ناگواری کا اظہار کیا ہے۔